کھیل
Time 30 جولائی ، 2021

اولمپکس میں دل جیت کر طلحہ طالب پاکستان پہنچ گئے

ٹوکیو اولمپکس میں  پاکستانیوں کا دل جیتنے والے طلحہ طالب وطن پہنچ گئے۔

طلحہ طالب صرف دو کلوگرام کے فرق کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے مگر بغیر کوچ اور جدید سہولیات کے ان کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا۔

وطن پہنچنے کے بعد طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کی کارکردگی کی وجہ سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کر  رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ وہ میڈل جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہوتے اگر انہیں ٹریننگ کا جدید سامان اور جگہ میسر ہوتی۔

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں 21 سال کے طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ میں 67 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس سے قبل طلحہ طالب نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل سالیڈیریٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

مزید خبریں :