31 جولائی ، 2021
لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کا کہنا ہےکہ نذیر چوہان کے حوالے سے اسپیکرکے پروڈکشن آرڈرکی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔