Time 31 جولائی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

صدف کنول ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کررہی ہیں؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول اپنے حالیہ انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق دیے گئے بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔

صدف اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئی تھیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کیا کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔

صدف کنول کا یہ بیان ٹوئٹر پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، کچھ صارفین اداکارہ کے اس بیان کی حمایت کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جب کہ دوسری جانب بعض صارفین نے صدف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈاکٹر ثمینہ نامی صارف نے صدف کنول سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 ہے 1921 نہیں ہے۔ 

ایک صارف نے اداکارہ پر میم بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔

انعم نامی صارف نے اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ صدف عالیشان گاڑی میں ایک ڈیزائنر کے مہنگے جوتے پہن کر شیری (شہروز) کے جوتے ڈھونڈ رہی ہے۔

اریشہ نامی صارف نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صبح اٹھ کر جب میں نے صدف کو ٹرینڈ کرتے دیکھا تو گھبرا گئی کہ اب اس نے کیا کردیا لیکن اس بار یہ اچھی وجہ سے ٹرینڈ کررہی ہے۔

ایک صارف نے صدف کے حوالے سے کہا کہ پہلی بار مجھے یہ لڑکی اور اس کا بیان پسند آیا، عورت کا فرض ہے اپنے شوہر کا خیال رکھنا۔


مزید خبریں :