ویڈیو کالنگ کی دنیا میں ٹیلی گرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا

معروف موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے ویڈیو کال کا نیا فیچر متعارف کروادیا۔  فوٹو: فائل
معروف موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے ویڈیو کال کا نیا فیچر متعارف کروادیا۔  فوٹو: فائل

معروف موبائل  چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے ویڈیو کال کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔

حالیہ دنوں ٹیلی گرام کی جانب سے گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں 30 افراد براہ راست شریک ہوکر گفتگو کر سکیں گے اور ساتھ ہی 970 دیگر افراد اس ویڈیو کال میں بطور ناظرین شرکت کرسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جون میں ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے کے بعد ان کی زیادہ سے زیادہ افراد کو گروپ ویڈیو کال میں شریک کرنے کی کوشش تھی تاکہ صارفین اعلیٰ ریزولوشن پر ویڈیو دیکھ سکیں جس کی تعداد مستقبل کی اپ گریڈ پالیسی میں بڑھائی جائے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اب اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ایک دن کے بجائے ایک ماہ یا ایک ہفتے کے بعد آٹو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹیلی گرام نے اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن میں 0.5x, 1.5x and 2x  کی رفتار سے ویڈیو کو چلانے کے آپشن بھی پیش کیے ہیں جبکہ صارفین ویڈیو کال کے دوران اینی میشنز بھی بھیج سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی او ایس صارفین اِن ایپ کیمرہ استعمال کرسکتے ہیں جو ڈیوائس کی زوم کے مطابق ہی کام کرتا ہے اور پیغامات مختلف لوگوں تک بیک وقت بھیجنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مزید خبریں :