Geo News
Geo News

Time 31 جولائی ، 2021
دنیا

تین فٹ بال اسٹیڈیمز سے بڑا کروز شپ جدہ سے سفر پر روانہ

ریاض: تین فٹ بال اسٹیڈیم سے وسیع (MSC Bellissima) نامی کروز شپ پہلی مرتبہ علاقائی پانیوں کے سفرپر روانہ ہوگیا۔   فوٹو: عرب میڈیا
ریاض: تین فٹ بال اسٹیڈیم سے وسیع (MSC Bellissima) نامی کروز شپ پہلی مرتبہ علاقائی پانیوں کے سفرپر روانہ ہوگیا۔   فوٹو: عرب میڈیا

ریاض: تین فٹ بال اسٹیڈیم سے وسیع (MSC Bellissima) نامی کروز شپ پہلی مرتبہ علاقائی پانیوں کے سفرپر روانہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 315 میٹر طویل کروز شپ میں ساڑھے چار ہزار مسافروں کی گنجائش ہے جس میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سوئمنگ پولز، جم، ریسٹورنٹس، کیفے اور بال رومز  بھی موجود ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کروز شپ جدہ سے پہلے اردن کی جانب روانہ ہوا ہے جس کے بعد  مصر تک سفر  کرے گا  جب کہ سفر پر روانگی سےقبل شپ کا عملہ 14 دن تک قرنطینہ میں رہا ہے۔