Time 31 جولائی ، 2021
کھیل

محمد رضوان نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنادیا ۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف گیانا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کا 43 واں رن لے کر محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا ۔ انہوں نے 2019 میں بیس اننگز  میں بیٹنگ کرکے 748 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان نے سال 2021 میں 14 اننگز میں 752 رنز بنالیے ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین اس سال مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ساتھ ساتھ انہوں نے اس سال اب تک انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1189 رنز بنائے ہیں جو رواں برس کسی بھی کرکٹر کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

مزید خبریں :