Time 01 اگست ، 2021
پاکستان

ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر  برائے احتساب شہزاد اکبر کے بارے میں دیئے گئے اپنے بیان پر معذرت کر لی۔

اس سے قبل دل میں تکلیف کی وجہ سے جہانگیر ترین گروپ کے حمایت یافتہ نذیر چوہان کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایم پی اے نذیر چوہان کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

نذیر چوہان کے خلاف وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں تھانا ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹی وی چینل پر شہزاد اکبر کے حوالے سے متنازع گفتگو کی۔

مزید خبریں :