کھیل
Time 01 اگست ، 2021

آسٹریلوی خاتون نے اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹوکیو: آسٹریلیا کی خاتون سوئمر ایما میکین نے ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی۔

ایما میکین ایک اولمپک میں 7 میڈل جیتنے والی دوسری کامیاب خاتون اولمپک ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

ایما میکین سے قبل 1952 میں روس کی جمناسٹ ماریا نے سات میڈلز جیتے تھے۔

ایما میکین مجموعی طور پر 11 اولمپک میڈلز جیت چکی ہیں اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بھی بن گئی ہیں۔ آسٹریلیا کے این تھارپ اور لیزل جونز نے 9، 9 اولمپک میڈلز جیتے ہیں۔

ایما میکین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے، مجھے سب نے سپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں سوئمنگ مقابلوں میں آسٹریلیا نے اب تک 9 گولڈ میڈل جیتے ہیں جس میں سے 4 ایما میکین نے جیتے ہیں۔

ایما میکین ایک اولمپک مقابلے میں سب سے زیادہ 4گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ بھی ہیں۔

مزید خبریں :