شوہرکے ساتھ بادشاہ جیسا سلوک صحیح ہے یا غلط؟متھیرا کا مداحوں سے سوال

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر تبصرے کے بعد ایک اسٹوری شیئر کر دی۔

متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ایک سوالیہ پیغام شیئر کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپ کو محبت سے ملکہ والی عزت دے گا۔

میزبان نے اپنی اسٹوری کے پیغام کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کو صحیح یا غلط میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا۔

اداکارہ کی اسٹوری میں مزید درج تھا کہ ہمارے معاشرے میں کئی جگہ مرد اپنے لیے بادشاہ جیسے سلوک کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ اپنی ملکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک روا رکھنا بھول جاتا ہے۔

خیال رہے کہ صدف کنول اپنے شوہر  اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کو ناصرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

 ماڈل صدف کنول کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے متھیرا کا اس سے قبل کہنا تھا اگر کسی عورت کے نصیب میں کوئی اچھا مرد ہے تو اسے چاہیے کہ وہ صرف اپنے لیے بات کرے ناکہ تمام عورتوں کے لیے۔

مزید خبریں :