کیا اداکارہ اریبہ حبیب بھی جلد شادی کررہی ہیں؟

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

انسٹاگرام کے شوبز پیج پر اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی شادی اور ہونے والے شوہر سے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر معلومات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

تصویر میں ایک عدد تحفے کے اوپر اریبہ اور سعدین کے نام کے ہمراہ ان کی بات پکی کی رسم کی تاریخ(29-7-2021) بھی موجود ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے فی الحال کوئی واضح تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے تاہم اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار ایونٹ کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کسی گھر کو خوبصورتی سے سجا دیکھاجاسکتا ہے۔

تصاویر سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تصاویر اداکارہ کے گھر کی ہیں۔

اس سے قبل بھی  اداکارہ کی جانب سے اپنی عیدی کی  ایک خوبصورت تصویر شیئر  کی جاچکی ہے جس میں اریبہ حبیب مٹھائی کا ڈبہ لیے بیٹھی ہیں جب کہ ان کے ارد گرد تحائف اور گلدستہ بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :