سمیع خان نے ایوارڈز شوز میں نا جانے کی وجہ بتادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکار سمیع خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایوارڈز شوز کی تقریب میں شریک نہیں ہوتے اور  شاز و نادر ہی ایسا ہوتا ہوگا کہ وہ کسی ایوارڈز شو میں جائیں۔

سمیع خان حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے۔

اداکار سے ایوارڈز شوز کی تقریب میں شرکت سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں ایوارڈز شوز میں نہیں جاتا کیوں کہ 2012 میں پاکستان ٹیلی ویژن پر میرا ایک ڈرامہ نشر ہوا تھا جس کا نام گھر کی خاطر تھا، اس کی بنیاد پر مجھے پی ٹی وی ایوارڈ سے نوازا گیا اور تمغہ امتیاز بھی مِلا۔

انہوں نے کہا کہ لکس ایوارڈز میں اس ڈرامہ کی دوسری نامزدگیاں تھیں لیکن میری بہترین اداکاری کی نامزدگی نہیں تھی جس کے بعد میں ایوارڈز کی تقریبات میں بہت کم جاتا ہوں۔

مزید خبریں :