’میری باتوں کو آخری خواہش سمجھیں‘، نومی انصاری کا دوستوں کے نام پیغام

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے حال ہی میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئرکی۔

نومی انصاری نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اگر کسی صبح میری آنکھ نہ کھلے، اگر میں اس دنیا میں نہ رہوں تو نہیں چاہتا کہ لوگ میرے لیے لمبے پیراگراف لکھیں جب کہ میں انہیں نہیں پڑھ سکوں گا۔

نومی انصاری نے لکھا کہ میں چاہوں گا آپ میرے لیے اللہ سے دعا کریں کہ میں قبر کے عذاب سے نجات پاؤں اور میری بخشش ہوجائے۔

انہوں نے کچھ پوائنٹس واضح کرتے ہوئے لکھا کہ میری موت کے بعد اِن باتوں کو اپنے ذہن میں لازمی رکھیے گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نومی انصاری نے کہا کہ ہر کوئی میری تصاویر اپنے پاس سے ڈیلیٹ کردینا۔ میری تصاویر یا چیٹ کسی کے ساتھ کہیں بھی شیئر مت کیجیے گا، سماجی رابطے پر میرے اکاؤنٹس کو رپورٹ کرکے بلاک کردیجیے گا، میرے جنازے کی تصاویر مت لیجیے گا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی میں نے جان بوجھ کر یا انجانے میں کسی کا دل دکھایا ہو تو مجھے معاف کردینا، میری روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجیے گا، جب بھی میرا خیال آپ کے ذہن میں آئے تو میرے نام پر کچھ صدقہ دیجیے گا۔

نومی انصاری نے صارفین سے درخواست کی کہ اسے کسی دوسرے معنی میں مت لیجیے گا، ہم اپنی وفات کی پیش گوئی نہیں کرسکتے تو یہ محض میری درخواست ہے کہ مرنے کے بعد ان باتوں کو میری آخری خواہش کے طور پر لیا جائے۔

مزید خبریں :