Time 02 اگست ، 2021
دنیا

2021 کن’7 ستاروں‘ کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

2021 کن’7 ستاروں‘ کے  لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

2021 کا سال بھی گزشتہ برس کی طرح عالمی وبا کورونا اور اس کے خلاف قوت مدافعت کے لیے کورونا ویکسین کی تیاریوں اور ویکسی نیشن کی خوراکوں کے سلسلوں کےساتھ جاری ہے۔

ہم یہ تو نہیں جانتے کہ یہ برس آپ کے لیے کیسا ثابت ہورہا ہے لیکن اتنا ضرور بتاسکتے ہیں اس حوالے سے ماہرین نے چند خاص ستاروں کے حوالے سے کیا پیش گوئی کی ہے۔

اجرام فلکی کے ماہرین  نے اس برس تمام ستاروں میں سے 7 خوش قسمت ستاروں کا انتخاب کیا ہے تو آئیے جانتے ہیں وہ 7 ستارے کون سے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین کیا رائے رکھتے ہیں۔

حمل

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ماہرین کے مطابق برج حمل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے 2021 ایک سازگار سال ثابت ہوگا، ان کے لیے رواں برس کے دوران پیسے، صحت اور ترقی کے حوالے سے مثبت پیشرفت متوقع ہے تاہم اس دوران برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کو پیشہ ورانہ زندگی میں کچھ الجھنوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ثور

فوٹوفائل
فوٹوفائل

غلط فہمی کا شکار ہونا اس برس برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مایوس کن تجربہ ثابت ہوسکتاہے لیکن ان کےحسابی نقطہ نظر کی بدولت ان افراد کو نت نئے اور جدید کام کے مواقع میسر آئیں گے لہٰذا حسابی نقطہ نظر اپنائیں رکھیں۔

جوزا

2021 کن’7 ستاروں‘ کے  لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

ماہرین کا ماننا ہےکہ برج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بھی سال بہترین ثابت ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس برس محنت اور کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے کیونکہ یہ جدوجہد کیرئیر میں ترقی کا باعث بنے گی تاہم اس برس صحت کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

سرطان

2021 کن’7 ستاروں‘ کے  لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

2021 کے دوران برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو نئے رابطے بنانے کے مواقع میسر آئیں گے اور برج سرطان کے حامل افراد اس دوران اپنی دوستی اور سماجی حیثیت کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

ماہرین کےمطابق یہ سال برج سرطان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی صحت سے متعلق خاصا بہترین ثابت ہوگا جس دوران سفری منصوبے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

اسد

2021 کن’7 ستاروں‘ کے  لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

ماہرین کےمطابق برج اسد کے حامل افراد کے لیے بھی  یہ سال بہترین ثابت ہونے کی توقع ہے کیوں کہ وہ کسی خاص فرد سے مل سکتے ہیں۔

اسد کی زندگی کا یہ برس بہت سے نئے مواقع، ترقیوں اور محبت بھری زندگی کابرس ثابت ہوسکتا ہے۔

میزان

2021 کن’7 ستاروں‘ کے  لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعلقات کے لیے یہ برس خاصا موزوں رہے گا اس دوران ہر چیز ان کے حق میں ثابت ہوگی، ان کے ازدواجی ، سماجی اور دوستانہ تعلقات میں توازن برقرار رہے گا۔

کیرئیر کے حوالے سے بھی یہ سال موزوں ہے جب کہ صحت کےحوالے سے 2020 کے مقابلے 2021 زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

قوس

2021 کن’7 ستاروں‘ کے  لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق 2021 میں برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں کریں گے، اس برس کے دوران برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد کو کاروبار اور نوکری کے حوالے سے نئے مواقع میسر آئیں گے، ان کی ازدواجی زندگی بھی آسان رہےگی وہ جو خواب دیکھتے ہیں اس برس انہیں بآسانی پورا کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :