02 اگست ، 2021
پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارم اختر کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تاثرات سے بھرپور تصویر اب ہانگ کانگ کے میوزیم کا حصہ بن گئی ہے۔
صارم اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یوٹیوب پر موجود ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور بتایا کہ آپ مجھے اس ویڈیو میں 0.37 سیکنڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔
ان کی یہ وائرل تصویر مایوس کن مداح کے نام سے آویزاں کی گئی جس پر ان کا نام بھی درج ہے۔
ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد صارم کو مبارکباد پیش کررہی ہے جب کہ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ کی اس تصویر کے بغیر میم کی دنیا ادھوری ہے۔
خیال رہے کہ صارم اختر کی یہ یادگار تصویر 2019 میں کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونیوالے میچ کے دوران اس وقت لی گئی تھی جب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی نے وہاب ریاض کی بال پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔