Time 02 اگست ، 2021
پاکستان

نورمقدم کیس: ’کچھ کہنا چاہتے ہیں؟‘ جج کے استفسار پر ظاہر جعفر نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈیوٹی جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

دوران سماعت جج نے ملزم سے سوال کیا کہ کیا وہ کچھ کہنا چاہتا ہے تو ملزم ظاہر جعفر نے کہا کہ ’اُس کے وکیل بات کریں گے‘۔

پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ملزم کو 16 اگست کو دوبارہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :