سندھ حکومت کا قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرتضیٰ وہاب— فوٹو: عارف علوی آفیشل
پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرتضیٰ وہاب— فوٹو: عارف علوی آفیشل

سندھ حکومت نے قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت علی خان کے بیٹے کی عیادت کی تھی۔

صدر مملکت اکبر لیاقت علی خان کے گھر پہنچے  تھے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی۔

مزید خبریں :