سندھ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو بھی کارروائی کا اختیار مل گیا

کورونا وائرس کے حوالے سے طے شدہ ضابطہ کار( ایس او پیز)کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دے دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے  ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دینےکے حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں،صنعتوں اور دفاتر میں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپولیس انسپکٹر کارروائی کرسکےگا،اس سے قبل کارروائی کا اختیار  ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزکو حاصل تھا ۔

پولیس انسپکٹر یا ایس ایچ اوسندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے تحت کارروائی کرسکیں گے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرنوٹس کا اجرا اور ہدایات دےسکیں گے۔

مزید خبریں :