8 ہلاکتوں کے بعد بھی ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں 6 روز قبل لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ہے۔  فوٹو: رائٹرز
ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں 6 روز قبل لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ہے۔  فوٹو: رائٹرز

ترکی کے جنوب اور مغربی حصے میں جنگلات میں 6 روز قبل لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس، یوکرین، ایران اور آذربائیجان کی فائر فائٹرز ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ترک وزارت جنگلات کے مطابق 35 صوبوں کے مختلف جنگلات میں 129 مقامات پر آگ لگی جس میں سے 122 مقامات پرلگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ان 6 روز کے دوران پیش آئے مختلف حادثات میں مزید دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ترکی کے جنوبی حصے میں واقع بحیرہ روم ریزورٹ ریجن میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے۔

مزید خبریں :