Can't connect right now! retry

امریکی ریاست' الاباما' میں طوفانی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لوگ اس طوفانی بارش کا موازنہ کسی اور خلائی دنیا کو جانے والے پورٹل سے کر رہے ہیں، یعنی باہر نکلیں اور یہ آپ کو اُڑا کر کسی اور دنیا میں لے جائے گی —فوٹو:فائل
لوگ اس طوفانی بارش کا موازنہ کسی اور خلائی دنیا کو جانے والے پورٹل سے کر رہے ہیں، یعنی باہر نکلیں اور یہ آپ کو اُڑا کر کسی اور دنیا میں لے جائے گی —فوٹو:فائل

 طوفانی بارشیں تو آپ نے اکژ دیکھی ہی ہوں گی مگر ہم آج آپ کو ایک ایسی طوفانی  بارش دکھا رہے ہیں جس کا موازنہ لوگ دوسری دنیا  لے جانے والے پورٹل سے کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست الاباما میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

 لوگ اس طوفانی بارش کا موازنہ کسی اور دنیا کو جانے والے پورٹل سے کر رہے ہیں، یعنی باہر نکلیں اور یہ آپ کو اُڑا کر کسی اور دنیا میں لے جائے گی۔

 فیکٹری کے بھاری بھرکم دروازوں سے ٹکرانے والی بارش اور ہوا کی شدت پر ورکرز کو اونچی آواز میں چلاتے سنا جا سکتا ہے۔

 سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کسی بھی طور  پرنارمل نہیں ہے، یہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔ 

یہ ویڈیو اب تک 29 ہزار 600 مرتبہ ری ٹوئٹ ہو چکی ہے  جبکہ  اس ویڈیو کو 21 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM