Geo News
Geo News

Time 03 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

فیصل قریشی بھی کورونا کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف اداکار فیصل قریشی بھی کورونا کی چوتھی لہر کی زد میں آگئے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا۔

فیصل قریشی نے اسٹوری میں تمام صارفین کو ہدایت کی کہ اپنا خیال رکھیں کیونکہ کورونا کی نئی قسم (ڈیلٹا ویرینٹ) لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ میں ویکسین لگوا چکا ہو اور کل اس وائرس میں مبتلا ہوا تھا جس کے بعد آئندہ کچھ روز کیلئے آئسولیشن میں ہوں، مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تاحال موجود نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو متاثر کیا جن میں زرنش خان، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔