Geo News
Geo News

Time 03 اگست ، 2021
دلچسپ و عجیب

کینسر سے متاثر طالب علم نے اسپتال سے 97.2 فیصد نمبرز حاصل کرلیے

راج نے انگریزی اور ماس میڈیا اسٹڈیز میں 98 ، ہوم سائنس اور مارکیٹنگ میں 97 اور معاشیات میں 96 نمبر حاصل کیے اور اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی—فوٹو:فائل
راج نے انگریزی اور ماس میڈیا اسٹڈیز میں 98 ، ہوم سائنس اور مارکیٹنگ میں 97 اور معاشیات میں 96 نمبر حاصل کیے اور اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی—فوٹو:فائل

اگر تعلیم حاصل کرنے کا جنون ہو تو  انسان بڑی سے بڑی مشکلات کا سامنا کرلیتا ہے، بھارت سے تعلق رکھنے والے  طالب علم  بیبن بلدیو راج نے بھی کچھ ایسا ہی کر دکھایا۔  

 دبئی میں17 سالہ  طالب علم   بیبن بلدیو راج  نے کینسر جیسی مہلک بیماری سے لڑتے ہوئے  اسپتال کے بستر سے ہی  انڈین سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری  ایجوکیشن  کے گریڈ 12 کے امتحانات  میں 97.2 فیصد نمبر حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی۔

بیبن بلدیو راج  نے  ہڈیوں میں پائے جانے والے کینسر کی قسم ایونگز سارکوما ( Ewing’s sarcoma) کے چوتھے اسٹیج سے لڑتے ہوئے  اپنے اسپتال کے بستر سے ہی امتحانات کی تیاری کی۔

امتحانات کے نتائج کا اعلان گزشتہ ماہ 30 جولائی کو کیا گیا۔

راج نے انگریزی اور ماس میڈیا اسٹڈیز میں 98 ، ہوم سائنس اور مارکیٹنگ میں 97  اور معاشیات میں 96 نمبر حاصل کیے اور  اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بیبن بلدیو راج کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم آن لائن ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال کے بستر سے اپنے امتحانات کی تیاری میں مدد ملی۔

 واضح رہے کہ امتحانات کی تیاری کے دوران  ابتداء میں راج  دبئی کے  الزہرا اسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ اب  راج  کا علاج بھارتی   پنجاب میں  جالندھر کے امریکی آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ میں ہورہا ہے۔ 

مزید خبریں :