ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے تحریری معافی بھی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیرترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر سے تحریری معافی بھی مانگ لی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نذیرچوہان اپنے ویڈیو بیان کے علاوہ فون پر  بھی شہزاد اکبر سے معذرت کرچکے ہیں۔

 نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے باضابطہ معافی مانگتے ہوئے تحریری بیان میں کہا کہ شہزاد اکبر سے متعلق الزامات پر معذرت خواہ ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبر نےنذیر چوہان کو معاف کردیا اور اپنا بیان حلفی بھی جمع کرادیا ۔

 شہزاد اکبر کی جانب سے جمع کرائےگئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے ،بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہے ، ان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا،  اللہ کےنام پر معاف کر دیا ہے۔

اُدھر سیشن کورٹ نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت اورصلح نامہ کی تصدیق کے لیے   شہزاد اکبر یا ان کے نمائندے کو بدھ کے روزطلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :