حکومت کا بڑی تعداد میں کورونا ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ

رواں ماہ 3کروڑ50 لاکھ ویکسین کی خوراکیں درآمد کی جائیں گی، وزرات صحت حکام— فوٹو:فائل
رواں ماہ 3کروڑ50 لاکھ ویکسین کی خوراکیں درآمد کی جائیں گی، وزرات صحت حکام— فوٹو:فائل 

وفاقی حکومت نے بڑی تعداد میں کورونا ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 وزرات صحت  کے حکام کے مطابق رواں ماہ 3کروڑ50 لاکھ ویکسین کی خوراکیں درآمد کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ویکسینیشن کیلئے بھی عوام کا رش لگ گیا ہے  اور گزشتہ روز ملک میں یومیہ ویکسین لگانے کا نیاریکارڈ بن گیا ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

مزید خبریں :