Geo News
Geo News

Time 03 اگست ، 2021
پاکستان

افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، افغان وفد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

افغانستان کے پاکستان میں سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے کیس میں افغان وفد نے  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی)  قاضی جمیل الرحمان سے وزرات خارجہ میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد کی قیادت ڈی جی سیکیورٹی اینڈ بارڈر افیئر حسن فیضی نے کی جبکہ افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دو اہلکار بھی وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی جی نے واقعے سے متعلق تفتیشی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان تفتیشی ٹیم کل وفاقی پولیس کی تفتیشی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔