لاہور میں لاپتا ہونے والی چاروں بچیوں کا چوتھے روز بھی پتا نہ چل سکا

لاہورکے علاقے ہنجروال سے لاپتا  ہونے والی چاروں بچیوں کا چوتھے روز بھی پتا نہ چل سکا۔

 ہنجروال میں 30 جولائی کی رات ایک ہی گلی کے 2 گھروں سے دو ، دوکم عمر بہنیں اچانک لاپتا ہوگئیں۔

تھانہ ہنجروال میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی عرفان کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ میٹرو ٹرین کی سیرکے لیے گھر سے نکلیں، پھر واپس نہیں آئیں،بچیوں کےگھروں میں پریشانیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

پولیس کی اب تک کی تحقیقات کے مطابق ایک بچی کے پاس موبائل فون تھا جس کی آخری بار لوکیشن چونگی امر سدھو میں ملی جس کے بعد فون بند ہو گیا۔

محلے دارعمر بچیوں کو سمن آباد میں ملا اور  11 بجے تک اُن کے ساتھ رہا، والدہ کی کال آنے پر وہ لڑکیوں کو رکشے پر ہنجروال چھوڑ کرگھر چلا گیا، رکشا ڈرائیور ارسلان نے   12 بجے بچیوں کو ہنجروال سے دورکینال روڈ پراُتارا،  پولیس نے ایک رکشا ڈرائیور اور ایک محلے دار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیاہےکہ بچیوں کو اغوا کیا گیا ہے،علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کرنےکےعلاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

 وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او کو بچیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :