پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سیمنٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی

پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

جنرل سیکرٹری سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن آصف سعید کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے2 روزمیں سیمنٹ کے ایک بیگ کی قیمت میں 25 روپےاضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف برانڈ کے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 655 سے 670  روپے تک ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی نئے ٹیکس کے نہ لگنے کے باوجود سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہے اور یہ اضافہ سیمنٹ فیکٹری مالکان نے مل کرکیا ہے۔

مزید خبریں :