04 اگست ، 2021
کہتے ہیں قسمت کسی پر مہربان ہو جائے تو اسے راتوں رات لکھ پتی بنادیتی ہے اور گوجرانوالہ کے نوجوان کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے وائرل میم کی 82 لاکھ روپے میں فروخت کے بعد گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا محمد آصف لکھ پتی بن گیا۔
گوجرانوالہ کے رہائشی اور سرکاری ملازم محمد آصف کی 2015 میں بنائی گئی وائرل میم کو چینی شہری فورموسا نے 82 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
محمد آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ قسمت مجھ پر اتنی مہربان ہو گی اور میری پوسٹ اتنی وائرل ہوگی۔
علم نہیں تھا کہ قسمت مجھ پر اتنی مہربان ہو گی: محمد آصف
محمد آصف نے کہا کہ میں نے فیس بک پر یہ پوسٹ 2015 میں اپنے دوست مدثر کو دکھانے کے لیے لگائی تھی، میم میں مدثر کی تصویر پر کراس لگایا تھا اور سلمان کے ساتھ ہاتھ ملانےکی تصویر بنائی تھی۔
میم میں محمد آصف نے تصویر پر لکھا تھا کہ مدثر کے ساتھ دوستی ختم اب سلمان میرا بہترین دوست ہے۔
محمد آصف نے میم کی فروخت سے ملنے والی رقم سے متعلق کہا کہ ان پیسوں سے اپنی خواہشات پوری کروں گا، گھر اور گاڑی خریدوں گا اور کچھ پیسے دونوں دوستوں میں بانٹ دوں گا۔
ان پیسوں سے اپنی خواہشات پوری کروں گا گھر اور گاڑی خریدوں گا
خیال رہے کہ محمد آصف کی بنائی گئی میم نے چند سال پہلے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی۔