04 اگست ، 2021
ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کرنے والے ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاہے کہ جلد از جلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔
حکام کے مطابق جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایجیئن ساحلی شہر میلاس میں پہاڑوں پر پھیلنے والی آگ سے تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق 154 مقامات پر لگی جنگلاتی آگ میں سے 10 مقامات پر لگی آگ سے قصبوں اور شہروں کو خطرہ تھا جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بحیرہ روم اور ایجیئن کے ساحلی حصوں میں جنگلات میں لگی آگ کےسبب درجنوں دیہات خالی کرالیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 28 جولائی سے جنگلات میں مختلف مقامات پرلگنے والی آگ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کیلئے 100 افراد پرمشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم بھی ایجئین ریجن پہنچی تھی۔