Time 04 اگست ، 2021
دنیا

کابل میں 2 روز کے دوران متعدد دھماکوں میں 8 افراد ہلاک

دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے دوسر ی جانب آج کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکےمیں3 افراد زخمی ہوگئے ہیں —فوٹو:فائل
دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے دوسر ی جانب آج کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکےمیں3 افراد زخمی ہوگئے ہیں —فوٹو:فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گذشتہ روز ہوئے دھماکوں میں اموات کی تعداد 8 ہوگئی اس کے علاوہ  20 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔ 

دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے دوسر ی جانب آج کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل میں گذشتہ روز قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ محمدی کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تھا جس میں قائم مقام وزیردفاع محفوظ رہے۔

دھماکےکےوقت کئی افغان قانون ساز بسم اللہ محمدی سے ملاقات کر رہے تھے جس میں طالبان کے خلاف منظم کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

 اس بم دھماکے کے 2 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ایک اور دھماکا ہوا اور اس کے بعد کئی ہلکی نوعیت کے دھماکے ہوئے جن کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنیں گئیں۔

مزید خبریں :