04 اگست ، 2021
بنگلا دیش کے شہر شب گنج میں دریاکنارے ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دلہا زخمی ہوگیا۔
ماہرین کا کہناہے جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہونا آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات کاسبب ہے۔
بنگلا دیش کو ان دنوں مون سون کے شدید طوفانوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بنگلا دیش میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں آسمانی بجلی گرنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ مئی میں ایک ہی دن میں 82 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔