دنیا
Time 04 اگست ، 2021

بھارت میں 9 سالہ دلت لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل

لڑکی کے اہلِ خانہ اور مختلف سماجی کارکنوں نے قتل کیخلاف احتجاج کیااور انصاف کا مطالبہ کیا —فوٹو:فائل
لڑکی کے اہلِ خانہ اور مختلف سماجی کارکنوں نے قتل کیخلاف احتجاج کیااور انصاف کا مطالبہ کیا —فوٹو:فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں  دلت برادری سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچی کو  اجتماعی زیادتی  کے بعد قتل کردیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اتوار کے روز  ایک مقامی قبرستان میں کام کرنے والے ایک ہندو پجاری اور اس کے ساتھیوں نے ان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور پھر ان کی اجازت کے بغیر ہی اس کی آخری رسومات ادا کردیں۔

لڑکی کے اہلِ خانہ اور مختلف سماجی کارکنوں نے قتل کیخلاف  نئی دلی میں احتجاج کیااور انصاف کا مطالبہ کیا۔

بھارتی خبرایجنسی کے مطابق  3 دن کےاحتجاج  کے بعد وزیراعلیٰ  نے واقعے کی جوڈیشل انکوئری کاحکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اتوارکوزیادتی کےبعد قتل کیا گیا جبکہ 4افراد کوگرفتار کرلیا گیاہے۔

 رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما کانگریس کے رہنما راہول گاندھی  نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور کہا کہ ملک کی بیٹی انصاف کی حقدار ہے ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :