04 اگست ، 2021
ٹوکیو اولمپکس کا 12واں روز چینی ایتھلیٹس کے لیے مایوس کن رہا ، وہ ایک بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن اس کےباوجود ٹیبل پر 32 گولڈ کے ساتھ اُن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔
25 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود امریکا بھی صرف ایک سونے کا تمغہ جیت سکا ، یہ گولڈ اُس نے ویمن 400 میٹر ہرڈلز میں حاصل کیا۔
میزبان جاپان نے 2مزید گولڈ میڈل جیتے اُنہوں نے اسکیٹ بورڈنگ ویمن پارک اور ویمن فری اسٹائل ریسلنگ میں یہ میڈلز حاصل کیے۔
برطانیہ کے ایتھلیٹس نے ویمن سیلنگ اور ایکوسٹرین میں طلائی تمغے اپنے نام کیے۔
ٹوکیو اولمپکس میں بدھ کو مجموعی طور پر 17 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوئے۔