05 اگست ، 2021
اولمپک گیمز میں ہاکی کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم 41 سال کے طویل عرصے بعد تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
ٹوکیو میں ہونے والے ایونٹ کے کوراٹر فائنل میں بھارت نے برطانیہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا جہاں اسے بیلجیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جرمنی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا سامنا بیلجیئم سے ہوا۔
اولمپکس ہاکی کے فائنل میں بیلجیم اور آسٹریلیا کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 1-1 گول اسکور کیا اور میچ برابر رہا۔
بعد ازاں بیلجیم نے شوٹ آؤٹ کے دوران 2 کے مقابلے 3 گول اسکور کرکے ایک گول کی برتری حاصل کی اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ آسٹریلوی ٹیم سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔
خیال رہے کہ فاتح ٹیم نے ریو میں کھیلے گئے گذشتہ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 1920 میں بیلجیم ہاکی ٹیم کانسی کا تمغہ اپنے نام کرسکی تھی۔