دنیا
Time 05 اگست ، 2021

نیلسن منڈیلا کے پوتےکا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ

یوم استحصالِ کشمیر پر نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے معروف جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مینڈلا منڈیلا نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے پیغام میں نیلسن منڈیلا کے پوتےمینڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے،بھارت انسانیت کےخلاف جرائم کے نتائج کا سامنا کرنےکے لیے تیار رہے۔

مینڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کےعوام کشمیریوں کو امن اور سلامتی کا پیغام دیتے ہیں، دنیا کی تمام امن پسند اقوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں،ہم حق خود ارادیت اور حصول انصاف کی جدوجہد میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہائیوں سےجاری کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کو عالمی قوانین کےمطابق ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔

مزید خبریں :