Time 06 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

16 سال کی عمر میں وزن 75 کلو تھا: آئمہ بیگ

مجھے ڈینگی ہوگیا تھا اور جب ڈینگی ہوا تو اس کے بعد میرا وزن بڑھ ہی نہیں پایا: گلوکارہ/ فوٹو انسٹاگرام
 مجھے ڈینگی ہوگیا تھا اور جب ڈینگی ہوا تو اس کے بعد میرا وزن بڑھ ہی نہیں پایا: گلوکارہ/ فوٹو انسٹاگرام

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ان کا وزن 75 کلو تھا جسے انہوں نے کم کیا۔

آئمہ بیگ میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے وزن کم کرنے کے سفر کے حوالے سے بھی بتایا۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ شاید کسی کو یقین نہ آئے لیکن یہ سچ ہے کہ کالج لائف کے دوران میرا وزن 75کلوگرام سے زیادہ تھا جسے کم کرنے کے لیے بہت محنت کی۔

میزبان کے سوال پر گلوکارہ نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 16 سے 17سال تھی لیکن چونکہ کالج لائف کے دوران سب لڑکیاں خود کو بہت فٹ رکھتی ہیں تو مجھے کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں سوچا کرتی تھی کہ میرے ساتھ کی تمام لڑکیاں وہ سارے کپڑے پہنتی ہیں جو میں وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نہیں پہن پاتی، اس کے بعد میں نے وزن بڑی مشکل سے کم کیا، مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے لیکن پھر بھی بتاتی ہوں کہ اس دوران مجھے ڈینگی ہوگیا تھا اور جب ڈینگی ہوا تو اس کے بعد میرا وزن بڑھ ہی نہیں پایا۔

مزید خبریں :