Time 06 اگست ، 2021
دنیا

افغان حکام کا 400 سے زائد طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل
افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

افغان حکام نے 17 صوبوں میں کیے جانے والے آپریشنز میں 400 سے زائد طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے، تازہ ترین کارروائیاں ننگرہار، لغمان، غزنی، پکتیا، خوست، قندھار، زابل میں کی گئیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے ہرات، جوزجان، بلخ، سمنگان، فاریاب اور سرائے پل میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس کے علاوہ افغان فورسز نے ہلمند، تخار، بغلان اور کاپیسا میں بھی کارروائیاں کیں۔

افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 406 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال بالکل تبدیل ہو جائے گی۔

اشرف غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ترجیحات طے کر لی ہیں، ہم مذاکرات کریں گے یا پھر میدان جنگ میں دشمن کے گھٹنے توڑ دیں گے۔

مزید خبریں :