Time 06 اگست ، 2021
دنیا

طالبان نے افغان فوج کے مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگادی

افغانستان کے صوبے جوزجان کے شہر شبرغان میں افغان طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز سے لڑائی کے بعد طالبان شبرغان شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے شبرغان میں افغان فورسز کے مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگادی ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیاہے کہ شبرغان میں پولیس ہیڈکوارٹرپر قبضہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد مارشل عبدالرشید دوستم بھی کئی ماہ بعد 4 اگست کی رات کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے شبرغان شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے حکام سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔ 

عبدالرشید دوستم کا تعلق بھی صوبہ جوزجان سے ہے اور وہ شبرغان شہر کے قریب ہی پیدا ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :