Time 07 اگست ، 2021
دنیا

افغان طالبان نے نمروز کے بعد جوزجان کے دارالخلافہ پر بھی قبضہ کر لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کابل: طالبان نے افغانستان کے صوبے نمروز کے بعد جوزجان کے دارالحکومت شبر غان پر بھی قبضہ کر لیا۔

ڈپٹی گورنرجوزجان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے شبرغان پر قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے جوزجان کے دارالخلافہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شبر غان طالبان کے کنٹرول میں جانے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔

افغان طالبان نے گزشتہ روز مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا تھا اور شبرغان کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز افغان صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے علاوہ طالبان افغانستان کے 200 کے قریب اضلاع پر بھی کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :