کیا آپ نورا فتیحی کے اس لباس کی قیمت جانتے ہیں؟

حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اپنے اس خوبصورت دیسی جوڑے میں ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر تبصروں کی زینت بنی ہوئی ہے— فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام
حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اپنے اس خوبصورت دیسی جوڑے میں ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر تبصروں کی زینت بنی ہوئی ہے— فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ نورا فتیحی نے انارکلی جوڑے کے ہمراہ دلکش کڑھائی دار دوپٹہ زیب تن کیا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اپنے اس خوبصورت دیسی جوڑے میں ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر تبصروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور فی الحال چند لمحوں میں اس تصویر کو 7 لاکھ سے زائد  لائیکس بھی موصول ہوچکے ہیں۔


نورا فتیحی اپنے لباس کو ہمیشہ سادہ اور واضح رکھتی ہیں اور انہیں  اپنے مداحوں کو منفرد اسٹائل کی مدد سے حیران کرنے کی مہارت بھی حاصل ہے۔ 

اداکارہ نے ہلکے سبز رنگ کے بھاری لباس کے ساتھ سفید رنگ کے کڑھائی دار دوپٹے میں تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نورا فتیحی نے بھارتی ڈیزائنر کی جانب سے تیار کردہ یہ دلکش لباس نہایت سادہ میک اپ اور ہلکے زیورات کے ہمراہ پہنا ہوا ہے جس کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔

مزید خبریں :