Time 09 اگست ، 2021
پاکستان

نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ جیل بھجوا دیا۔

نور مقدم قتل کیس میں گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کچہری میں بخشی خانہ لایا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین نے ملزمان کی روبکار کے ذریعے حاضری لگائی۔

ملزمان کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ظاہر جعفر کے والدین کےجوڈیشل ریمانڈمیں 23اگست تک توسیع کی جس کے بعد پولیس بخشی خانہ سے ہی ملزمان کو لے کر واپس اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی۔ 

مزید خبریں :