دنیا
Time 10 اگست ، 2021

امریکی خاتون کا شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام

امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے تہلکہ خیز مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ورجینیا رابرٹس کی جانب سے نیویارک سٹی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں شہزادہ اینڈریو نے جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔

امریکی خاتون نے دعویٰ کیا  ہےکہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک میں گھرپر انہیں کمسنی میں جنسی حملے کانشانہ بنایاتھا۔

خیال رہے کہ امریکا سے آسٹریلیا منتقل ورجینیا رابرٹس کی عمر  اب 38 برس ہے تاہم اس سے قبل شہزادہ اینڈریو امریکی خاتون کے الزامات مسترد کرچکےہیں۔

مزید خبریں :