11 اگست ، 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
مریم نواز نے کارڈ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بیٹے جنید کا سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے 22 اگست کونکاح ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث بیٹے کے نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔
انہوں نے کہاکہ جب جیل میں تھی تب میری والدہ کا انتقال ہوا، اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہوسکوں گی۔
مریم نواز نے اعلان کیا کہ بیٹے کے نکاح میں شرکت کیلئے حکومت کوبیرون ملک جانے کی درخواست نہیں کروں گی اور میں اپنا معاملہ اللہ پرچھوڑتی ہوں۔