12 اگست ، 2021
راولپنڈی کے محلہ غوثیہ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق خواجہ سراکی شناخت عدنان عرف نینا سے ہوئی جس کی لاش بیٹھک سے ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی لاش جس بیٹھک سے ملی وہ حیدر علی نامی شخص کی ہے جس کے بعد حیدر اور اس کے دوست معظم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے سے بھی خواجہ سرا کی لاش ملی تھی۔