Geo News
Geo News

Time 12 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

یش راج مکھاٹے کی شہرزاد نور پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو وائرل

ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی____فوٹو/سوشل میڈیا
ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی____فوٹو/سوشل میڈیا

رسوڑے میں کون تھا، پارری ہورہی ہے اور ساڈا کتا ٹومی کے بعد میوزک آرٹسٹ یش راج مکھاٹے کی جانب سے بنائی گئی ایک اور مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یش راج مکھاٹے نے پاکستانی کامیڈین شہرزاد نورکی وائرل ویڈیو پر اپنے منفرد میوزک سے چار چاند لگائے ہیں۔ ویڈیو میں شہرزاد اور یش راج کے علاوہ چھوٹے بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ریکارڈنگ کا آغاز باجی بمباسٹک (شہرزاد نور کی جانب سے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار)کے کلپ کے ساتھ ایک تفریحی میش اپ سے ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں شہرزاد نور کو اپنی وائرل ویڈیو سے سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت ملی تھی جس میں وہ ہنزہ میں موجود تھیں۔ 

منفرد لہجے میں اردو اور انگریزی کے امتزاج میں ادا کیے گئے جملوں نے صارفین کی توجہ اپنی جانب خوب مبذول کروائی تھی۔

تاہم اب یش راج مکھاٹے نے اس پر اپنے انداز میں ویڈیو بنائی اور شہرزاد اور ان کے کامیڈی اکاؤنٹ کو اپنی پوسٹ میں مینشن بھی کیا۔ مذکورہ مزاحیہ میش اپ ان لوگوں کے لیے ہیں جو سفر کے شوقین ہیں۔

پوسٹ پر بھارتی فنکار سمیت پاکستانی صارفین بھی اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں۔