Time 12 اگست ، 2021
پاکستان

پاکستانی نوجوان نے انٹرنیشنل فریٹ فارورڈر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کووڈ کے باوجود معیاری مقالے سپلائی چین انڈسٹری کی صلاحیت کا مظہر ہیں: اعلامیہ۔ فوٹو: فائل
کووڈ کے باوجود معیاری مقالے سپلائی چین انڈسٹری کی صلاحیت کا مظہر ہیں: اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے محمد واصف وقار نے ایشیاء پیسیفک ریجن کے ینگ انٹرنیشنل فریٹ فارورڈر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

جنیوا میں قائم فیڈریشن آف انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن نے محمد واصف وقار کے مقالے ملین ڈالر شپمنٹ کو ایشیاء پیسیفک سے کامیاب قرار دیا ہے۔

فیڈریشن کے اعلامیے میں کووڈ وبا کے باوجود معیاری اور وقت سے مطابقت رکھتے مقالے سپلائی چین انڈسٹری کی صلاحیت کا مظہر ہیں۔

دیگر خطوں کے کامیاب امیدواروں میں یورپ سے اسپین، افریقا اور مشرق وسطیٰ سے جنوبی افریقا اور دو امریکی براعظموں سے کینیڈا سے بھیجے گئے مقالے کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں :