Time 13 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ہیرا منڈی کیلئے نیٹ فلیکس سنجے لیلا بھنسالی کو 35کروڑ دینے کیلئے تیار

سنجے لیلا بھنسالی نے لاہور کی تاریخی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے:فوٹوفائل
 سنجے لیلا بھنسالی نے لاہور کی تاریخی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے:فوٹوفائل 

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ’ہیرا منڈی ‘کی تیاری کے لیے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس سے معاہدہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے نیٹ فلیکس کی جانب سے شو کے پہلے سیزن کے لیے سنجے لیلا بھنسالی کو 35کروڑ  بھارتی روپے (70کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) دینے پر  رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سیزن میں متحدہ ہندوستان کے دوران طوائفوں کی کہانیاں اور  آزاد ضلع ہیرامنڈی کی پوشیدہ حقیقت کو دکھایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اور نیٹ فلیکس کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت، پہلا سیزن 7 قسطوں پر مشتمل ہوگا جس کی پہلی قسط میں ہدایت کاری کے فرائض سنجے لیلا بھنسالی نبھائیں گے جبکہ بقیہ 6 ایپی سوڈز کے ہدایت کار وبھو پوری ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے لاہور کی تاریخی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں کئی نامور  اداکارائیں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

فلم پاکستان کے شہر لاہور کے مخصوص علاقے میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی جا رہی ہے اور  یہ مہنگا ترین پروجیکٹ ہو گا۔

مزید خبریں :