Time 13 اگست ، 2021
پاکستان

صدر نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہرکی تقرری کی منظوری دی— فوٹو:فائل
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہرکی تقرری کی منظوری دی— فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہرکی تقرری کی منظوری دی۔

جسٹس محمد علی مظہر بطور جج سندھ ہائیکورٹ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت کی ہے اور ملک بھر میں احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں :