Time 14 اگست ، 2021
پاکستان

نور مقدم کیس، عدالت نے گرفتار مالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے مالی جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم جان محمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا اور ملزم کو 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مالی جان محمد کو نورمقدم کے قتل کے الزام میں نامزد کیاگیاہے، ملزم  نور مقدم کے قتل کے روز موقع پر موجود تھا اور واقعے کے بعد مانسہرہ فرار ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :