Time 15 اگست ، 2021
دنیا

احمد شاہ مسعود کے بیٹے کا بھی طالبان کی مشروط حمایت کا اعلان

لندن : مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود کا کہنا ہے کہ طالبان بندوق کے زور پر نظریات ملسط نہ کریں تو  ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

 احمد مسعود کا اٹلانٹک کونسل سینئر فیلو کمال عالم کو  دیے گئے  انٹرویو  میں کہنا تھا کہ استحکام اور باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی حل پریقین رکھتاہوں، اپنے والدکی طرح کبھی بھی غیر ملکی طاقت کی ڈکٹیشن قبول نہیں کروں گا۔

افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ  اشرف غنی افغان عوام کو سکیورٹی اور سیاسی قیادت فراہم کرنےمیں ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کوپاکستان کے ساتھ ایماندارانہ اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے، پاکستان  اور افغانستان کو سیاسی استحکام اور سلامتی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والد احمد شاہ مسعود پاکستان سے باہمی احترام پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے تھے۔

مزید خبریں :