15 اگست ، 2021
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب طالبان نے ملک میں عام معافی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کے لیے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے کرپٹ کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کے لیے بھی کھلے ہیں۔
ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔
خیال رہے کہ طالبان افغانستان کے 34 میں 25 صوبائی دارالحکومتوں پر قابض ہو چکے ہیں اور متعدد اہم شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ بھی شروع کر دیا ہے۔